ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل ،کہام نوٹ بندی کا اثر عارضی تھا

پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل ،کہام نوٹ بندی کا اثر عارضی تھا

Tue, 27 Nov 2018 19:33:27    S.O. News Service

نئی دہلی،27نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجت پٹیل منگل کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی (مستقل کمیٹی)کے سامنے پیش ہوئے اور نوٹ بندی اور پبلک سیکٹر کے بینکوں میں پھنسے قرض (این پی اے)کی پوزیشن سمیت دیگر معاملات کے بارے میں معلومات دی۔یہ معلومات ذرائع نے دی۔دراصل 12نومبر کوارجت پٹیل کو کمیشن کے سامنے پیش ہوناتھا۔آر بی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ نوٹ بندی کا اثر عارضی تھا،تاہم انہوں نے کسی بھی علاقے کے لئے کریڈٹ معیارات کو راحت دینے کے بارے میں بات نہیں کی۔اتناہی نہیں آر بی آئی گورنر نے سیکشن 7کے بارے میں کچھ بھی بات نہیں کی۔پینل میں بیٹھے ممبران پارلیمنٹ نے آربی آئی سے متعلق کئی چیلنجوں اور متنازع مسائل پر بہت سے سوالات آربی آئی گورنر سے پوچھے،تاہم انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اگلے 10سے 15دن کے اندر تحریرا جواب دیں گے۔ذرائع نے کہا کہ مالی معاملات پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے ایجنڈے میں نومبر 2016میں پرانے 500اور 1000روپے کے نوٹ کو چلن سے ہٹانے، آر بی آئی میں اصلاحات، بینکوں میں دباؤ والے اثاثوں اور معیشت کی حالت درج ہے۔آر بی آئی گورنر کمیشن کے سامنے ایسے وقت میں پیش ہورہے ہیں جن مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کے درمیان کچھ معاملات پر سنگین اختلافات ہیں۔ان مسائل میں آربی آئی کے پاس پڑے پیسے کااستعمال اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لئے قرض کے قوانین کو آسان بنانے کے مسائل ہیں۔بتادیں کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اورکانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر ایم وی ویرپا موئلی کی زیر قیادت 31رکنی کمیٹی کے رکن ہیں۔


Share: